برلن ( نیٹ نیوز ) جرمنی کے مغربی شہر آفن بیچ میں پولیس نے داعش کے 3 مشتبہ ارکان کو بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔٭تہران ( اے ایف پی ) ایرا ن نے پو رپی یو نین پر الزام لگا یا ہے کہ وہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ٭کولمبو (اے ایف پی )سری لنکا کی بڑی سکیورٹی جیل میں سینکڑوں قیدیوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی رہائی کا مطالبہ کیا کئی قیدی چھت پر بھی چڑھ گئے ۔٭ ریاض (این این آئی) سعودی عرب نے بیرونی سرمایہ کاری، مختلف پیشوں سے وابستہ ماہرین اورہنرمند افرادی قوت کو راغب کرنے کی کوششوں کے تحت 73 غیر ملکیوں کو پریمیم اقامے جاری کردئیے۔٭ ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے تھیٹر میں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ کے دوران فن کاروں پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔٭ ابو ظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں فرانس کے آنجہانی صدر یاک شیراک کی خدمات کے اعتراف میں ایک سڑک یاک شیراک کے نام موسوم کردی گئی۔ ٭ ریاض(این این آئی) سعودیہ انسانی تجارت میں ملوث افراد کو سزا کیلئے کوشاں ہے جس کے تحت 15 سال قید، دس لاکھ ریال جرمانہ کیا جائیگا ۔