حیدرآباد، فیصل آباد ( بیورورپورٹ، خصوصی رپورٹر )حیدرآباد میں پانچویں جماعت کے طالب علم 13 سالہ حمزہ ارائیں کو اغواکے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول بچے کے گھر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر گودام کے مالک خالد نامی شخص کو گرفتار کرلیا، العزیز کالونی کا رہائشی حمزہ لاپتہ ہوا، جمعرات کی دوپہر ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود زم زم سوسائٹی میں پلاسٹک کے گودام سے لاش برآمد ہوئی ، میڈیکو لیگل آفیسر نے پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی موت کی وجہ بدترین تشدد، تیز دھار آلے سے گردن کاٹنے اور گردن کی ہڈی ٹوٹنا قرار دیا ، زیادتی کے شواہد بھی ملے ، حمزہ خالد کے گھر میں اُن کی بیٹی سے ٹیوشن پڑھنے جاتا تھارات بھر خالد ورثاکے ساتھ بچے کو تلاش کرتا رہا ، حمزہ پانچویں جماعت کا طالب علم اور قرآن پاک بھی حفظ کررہا تھا ، سول ہسپتال کے شراب کے نشے میں دھت سینئر میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر بلدیو کمار نے حمزہ کے قتل کے حوالے موقف لینے کیلئے پہنچے والے صحافیوں سے بدتمیزی کی، فیصل آباد میں ملت ٹاؤن میں مالک مکان غلام محمد 3ماہ تک گھریلو ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملازمہ موقع ملنے پر گھر پہنچ گئی ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔