لاہور(نمائندہ خصوصی سے )13دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمد ممتازاعوان جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمدجے یوپی کے رہنما پیر جمشید احمدنورانی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان منیر جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی چاروں مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین علامہ شعیب الرحمن قاسمی جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فرید احمد پراچہ مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے صدر مولانا رجیع اﷲ خان عالمی تحریک دعوت الحق کے امیر پیرولی اﷲ شاہ بخاری مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا یوسف احرارجمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا محمد نعیم بادشاہ تحریک ملت جعفریہ کے رہنما علامہ وقار الحسنین نقوی جماعت نقشبندیہ پاکستان کے امیرپیرطارق محمودنقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 21ستمبر کو بعدنمازمغرب کرکٹ گرائونڈ وحدت روڈ لاہورمیں ہونے والی آل لاہور تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی مکمل حمایت اوربھرپور شرکت کا اعلان کیاہے اورکہاہے کہ یہ تاریخی کانفرنس عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے تدارک کیلئے انتہائی سنگ میل ثابت ہوگی، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ اوردینی ،مذہبی ،سیاسی وسماجی رہنما شرکت وخطاب کرینگے اوراس موقع پر اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا ۔