بر لن ( نیٹ نیوز ) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے امر یکہ اور کینیڈا کا چارہ روزہ دورہ شروع کر دیا ہے ۔ وہ اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں بھی شریک ہوں گے ۔ ٭لندن ( نیٹ نیوز ) برطانوی جنگی بحری جہاز خلیج فارس میں امر یکہ کی زیر نگرانی بحری مشن میں شمولیت کیلئے روانہ ہو گیا ہے ۔ ٭ لندن ( نیٹ نیوز ) برطانوی اخبار ڈیلی سٹار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے اندر 14 ایسے عسکری تربیتی مراکز بھی موجود ہیں جہاں دہشت گردوں کو مغربی اہداف پر حملوں کی تربیت دی جاتی ہے ۔٭ بغداد ( نیٹ نیوز ) عراق نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک خطے میں سمندری جہاز رانی کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔