بیجنگ ( آن لائن ) چین میں والدین نے بیٹی پیدا ہونے پرنومولود کو کوڑے دان میں پھینک دیا،پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٭ریاض (این این آئی)سعودی ریٹائر ڈاستاد نے 250 پرکشش قدرتی سیاحتی مقامات کا پتا چلالیا۔٭ بیروت (این این آئی) اٹلی نے فلسطینی مہاجرین کیلئے کام کرنے والی ایجنسی اونروا کے پروگراموں کیلئے 6.8 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیل میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناکے 11 مریض ہلاک اور 1026 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چین اگلے پندرہ سالوں میں اپنی ریل گاڑیوں کے نیٹ ورک کو ایک تہائی تک بڑھانا چاہتا ہے ۔٭ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلیفون پر خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔٭ دمشق (این این آئی)امریکہ کی زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد حملے شروع کرنے کیلئے صحیح موقع کا انتظار کر رہی ہے ۔٭لکھنو(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلعے پیلی بھیت میں بد بخت بیٹے نے خراٹے لینے پر باپ کو قتل کردیا ہے ۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے کوما میں جانے کی اطلاعات ہیں ۔٭کابل (اے ایف پی) افغان فوجیوں کی جانب سے ہلاک طالبان کی لاشوں کو مسخ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔٭قاہرہ (اے ایف پی) مصر میں اخوان المسلمون کے سینئر رہنما اعصام العریان جیل میں انتقال کر گئے ۔٭مالے (اے ایف پی) بھارت نے مالدیپ میں چین کا اثرورسوخ کم کرنے کیلئے پلوں اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے 500 ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔٭ ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ ترکی کا مشرق وسطیٰ میں مداخلت کا طویل ریکارڈ ہے ۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چین اگلے پندرہ سالوں میں اپنی ریل گاڑیوں کے نیٹ ورک کو ایک تہائی تک بڑھانا چاہتا ہے ۔٭ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک مقیم مکینوں کی واپسی کیلئے پیشگی منظوری کی شرط ختم کردی۔٭ بیروت (این این آئی) لبنان کے سنٹرل بینک کے گورنر ریاض سلامہ کی ملکیت والی غیر ملکی کمپنیاں تقریبا10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔ ٭غزہ (این این آئی)غزہ کی گزرگاہ رفح کھلنے کے بعد مسافروں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔٭ جوبا(این این آئی)جنوبی سوڈان میں فوج اور شہریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر150ہوگئی ہے ۔٭ڈھاکہ(این این آئی )بنگلہ دیش میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکی ڈیمو کریٹس کے نامزد صدارتی امیدوار ٹیم جو بائیڈن اور کملا ہیرس نے جارحانہ انداز میں انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے ۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی حکام نے کہا ہے کہ انہیں برازیل سے درآمد شدہ منجمد چکن ونگز پر کورونا وائرس کے آثار مل گئے ہیں۔٭ منسک(صباح نیوز) بیلاروس میں متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے ، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں مزید ایک شخص ہلاک جس کے بعدہلاکتیں بڑھ کر 2 ہوگئیں جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔