کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالرکا اضافہ ہواجس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا مزید 150روپے مہنگا ہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1476ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے 84850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت129روپے کے اضافے سے 72746روپے ہوگئی۔