اسلام آباد،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔