دانش احمد انصاری

 

ونڈوز ایکس پی کا اجراء اور بیک گراؤنڈ میوزک آج بھی کمپیوٹر صارفین کی یادوں کا حصہ ہے۔ جب ونڈوز ایکس پی پر چلنے والا کمپیوٹر آن کیاجاتا ہے تو اُس میں سے ایک میوزک کی ایسی مخصوص آواز آتی ہے جو پُرانی یادوں کو تازہ کر دیتی ہے اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے شخص کے چہرے سے ہلکی سی مسکراہٹ جھلکتی ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں ٹیکنالوجی نے بڑی تیزی سے ترقی کی ہے۔ یہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے پہلی ونڈوز کے آغاز کے بعد ایک دہائی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ کچھ لوگ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ تبدیلی کی مزاحمت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعض اوقات لوگوں کو سافٹ ویئرز کے مخصوص ورژن کی اتنی عادت پڑ جاتی ہے کہ انھیں پُرانے سے نئے کو بدلنا مشکل معلوم ہوتا ہے اوراسی وجہ سے وہ بدلنے کی مزاحمت کرتے ہیں۔ تاہم مائیکروسافٹ کی جانب سے ہر گزرتے دن میں ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی تاکہ صارفین کو ہر طرح سے زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے۔ مائیکروسافٹ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو مختلف کاموں کی انجام دہی کے لئے اپنے صارفین کو وسیع سروسز اور پروڈکٹس پیش کرتی ہے۔ 

کاسپرسکی کی تحقیق۔۔اگر آپ بھی اپنے کمپیوٹر میں مائیکرو سافٹ ونڈوز 7 کا ورژن استعمال کر رہے ہیں تو یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ کمپنی کی جانب سے اگلے برس اِس ورژن کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اِس اعلان کے بعد ’کاسپرسکی ‘ نامی کمپنی نے دنیا بھر میں موجود اُن کمپیوٹر پر تجزیاتی رپورٹ تیار کی، جن میں آج بھی ونڈوز 7 استعمال کی جا رہی ہے۔ مذکورہ رپورٹ مائیکروسافٹ کے لیے پریشان کُن ہے۔ کیونکہ دنیا بھر میں آج ایک دہائی گزر جانے کے باوجود کمپیوٹر صارفین ونڈوز کا پُرانا ورژن یعنی ’ونڈوز 7 ‘ استعمال کر رہے ہیں۔ مائیکروسافٹ کمپنی نے 2015 ء میں ’ونڈوز 7‘ کی سروس ختم کرنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن صارفین کی درخواست پر پانچ برس کے لیے اِس سہولت کو بڑھا دیا گیا۔ 14 جنوری 2020ء کو ’ونڈوز7‘ کی سروس ختم ہونے کے بعد مذکورہ سافٹ ویئر رکھنے والے کمپیوٹر ناکارہ ہو جائیں گے، لیکن متعدد صارفین اور کاروباری افراد نے اِس اعلان پر کان نہیں دھرے ۔ سکیورٹی سرورس ’کاسپرسکی ‘کی تحقیق کے مطابق ، ونڈوز 7 آج بھی متعدد صارفین ، کاروباری اداروں اور چھوٹے کاروباروں میں ایک مقبول آپریٹنگ سسٹم ہے۔ کاسپرسکی نے صارفین سے اجازت کے ساتھ گمنام ڈیٹا اکٹھا کیا اور اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے 38 فیصد صارفین اب بھی ونڈوز 7 کا استعمال کررہے ہیں۔ اس حقیقت کے باوجود کہ بہت سارے لوگ اب بھی ونڈوز 7 کا استعمال کرتے ہیں ، ایک اچھی خبر یہ بھی ہے کہ ونڈوز 10 ہر ایک کے لئے ترجیحی انتخاب ہونے کی وجہ سے مزید شہرت حاصل کر رہی ہے۔ 

صارفین اپنے سسٹم اپ ڈیٹ کیوں نہیں کر رہے؟ کچھ صارفن ونڈوز 7 چلانے کی یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ وہ اب اس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ایڈجسٹ ہو گئے ہیں، جبکہ کچھ سسٹم اپ گریڈ کرنے میں سستی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اِسی طرح بعض کاروباری افراد اِس لیے اپنے سسٹم اپ ڈیٹ نہیں کر رہے کیونکہ اِس میں کافی خرچ آ سکتا ہے۔ تاہم مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین اپنے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ ڈیوائسز  کو سائبر حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں نئے ورژن میں اپ ڈیٹ کریں، اور نئے ورژن میں منتقلی سے قبل مخصوص ہارڈویئرز کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے۔ کریں۔