کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے شدیدکاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40700پوائنٹس سے بڑھ کر40900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں105ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،معمولی تیزی کے سبب 44.27فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئی تاہم 50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے 2دن تیزی رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 624.21پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 3دن کی مندی میں کے ایس ای100انڈیکس 439.87پوائنٹس لوز کر گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے پر پرافٹ ٹیکنگ اور تکنیکی درستگی کے سبب مارکیٹ پر مندی کے اثرا دیکھے گئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1ارب30کروڑ ڈالر آمد کی آمد اورآئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت پر اطمینان کے حوالے سے زیر گردش خبروں ،مثبت معاشی اشاریوں اور آنیوالی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے حصص مارکیٹ کی کاروبار سرگر میوں میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بھی دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں184.34پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40732.25 پوائنٹس سے بڑھ کر 40916.59پوائنٹس ہو گیا اسی طرح20.59پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18598.68پوائنٹس سے بڑھ کر18619.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28863.44پوائنٹس سے بڑھ کر 29320.16پوائنٹس پر جا پہنچا ۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھر ب5 ارب 56 کروڑ 20لاکھ65ہزار823روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 77کھرب96ارب86کروڑ3لاکھ90ہزار364روپے سے بڑھ کر79کھرب2ارب 42 کروڑ 24لا کھ5 6 ہزار187روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر41077.83پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر40170.24پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ11ارب روپے مالیت کے 32کروڑ 78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے 22کروڑ70لاکھ22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر1879کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 832کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،948میں کمی اور99کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،میپل لیف ،لوٹے کیمیکل ،پاک الیکٹرون ،حیسکو ل پیٹرول بینک آف پنجاب ،فوجی سیمنٹ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ایونسئین لمیٹڈ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،سونیر ی بینک لمیٹڈ ،پاک پیٹرولیم ،کوئس فوڈز ،پاور سیمنٹ ،سوئی سدرن گیس اورایگری ٹیک لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔