لندن(ویب ڈیسک) اگرچہ دنیا میں عجیب و غریب پالتو جانوروں کو پالنے کا رحجان بھی موجود ہے لیکن ایک خاتون نے گھونگھوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تک 150 پالتو گھونگھے جمع کرکے ’’ گھونگھا خاتون‘‘ کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔40 سالہ پیپر اپالو برطانیہ سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے لیے ’’کریزی سنیل لیڈی‘‘ کا نام استعمال کرتی ہیں۔ ڈاکیومینٹری میں وہ کہتی ہیں کہ دس سال قبل انہیں گھونگھوں سے محبت ہوگئی اور اب فیس بک ہو یا انسٹاگرام ان کی پوسٹس میں جگہ جگہ گھونگھے نظر آئیں گے۔ تاہم ان کے پاس خول والے گھونگھوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔