لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ متنازعہ بھارتی شہر یت قانون کیخلاف قرار داد پر154اراکین یورپی پار لیمنٹ نے دستخط کر دیئے جبکہ رواں ہفتہ جمعرات کو بر سلز میں یورپی پار لیمنٹ کے اجلاس میں قرار داد منظوری کیلئے پیش کی جائیگی۔قرار داد کی منظوری کیلئے میں خود بھی یورپی پار لیمنٹ کے نائب صدر سمیت دیگر یورپی اراکین پار لیمنٹ سے ٹیلی فونک رابطوں میں ہوں ۔بھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ بھارت کا متنازعہ شہریت قانون انسانیت اور انسانی حقوق کا قتل عام ہے اور ہر پاکستانی خون کے آخری قطر ے تک کشمیر ی بہن بھائیوں اور اپنے بھارتی مسلمانوں کیساتھ ہے ، گورنر نے کہا کہ نائب صدر فابیو نے بھی مجھے یقین دہانی کروائی ہے کہ بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں کیساتھ ہونیوالے ظلم وزیادتی پر یورپی پار لیمنٹ کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اور بھارت کو مجبور کیا جائیگا وہ بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے اور مظالم کا سلسلہ بھی فور ی طور پر بند کیا جا ئے ۔