مکرمی !14فروری کا دن "ویلنٹائن ڈے" کے نام سے مشہور ہے۔ جسے آپ عاشقی یا محبت کرنے والون کا عالمی دن بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اس دن شادی شدہ اور غیر شادی شدہ جوڑے ایک دوسرے کو پھول اور تحائف دے کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دن کو مغربی اور سیکولر ملکوں میں باقاعدہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ دن کرسمس کے بعد مغربی ملکوں میں زور شور سے منایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی بدولت پاکستان میں بھی اس دن کو بد قسمتی سے بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں ، یونیورسٹیوں ، پارکوں ، ہوٹلوں اور دفاتر میں لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے تحائف پیش کرتے ہیں اور بدقسمتی سے ایک دوسرے کو پروپوز کرتے ہیں۔"وہ مغربی معاشرہ (لوگ) ہمیں محبت کا کیا درس دے گا جو کتے اور بلی کو بستر پر سلاتا ہے لیکن والدین کو بوڑھا ہوجانے پر old age centers میں چھوڑ آتا ہے۔ ( نعیم کندول)