لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی اور ویجیلینس ٹیموں کی ٹولینٹین مارکیٹ میں کارروائی،بیمارمرغیوں کی موجودگی پر 2شاپس کی سیل اصلاح تک بند،6کو بھاری جرمانے ،7کو اصلاحی نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہزار750کلومضر صحت ناقص گوشت ضبط کر لیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ میٹ سیفٹی ٹیموں نے موقع پرٹیسٹ کیے ،گوشت مضر صحت پایا گیا۔ ٹولینٹین مارکیٹ میں موجود گولڈ سٹورز،چکن شاپس اور سٹالز کی مکمل چیکنگ کی گئی۔مضر صحت ناقص گوشت کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کرنے کے لیے بھیجوا دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کرائیں۔