کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مقامی اوپن مارکیٹ میں 14پیسے بڑھ گئی اور انٹر بینک میں 10پیسے کم ہوگئی جب کہ یورو ،برطانوی ،پاونڈ ،سعودی ریال اور یواے ای کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں14پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.65روپے سے بڑھ کر154.79روپے اور قیمت فروخت154.75روپے سے بڑھ کر 154.89 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 154.60روپے سے گھٹ کر 154.50روپے اور قیمت فروخت 154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے 172روپے سے گھٹ کر171.20روپے اور قیمت فروخت 173.50 روپے سے گھٹ کر172.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 201.50روپے سے گھٹ کر201روپے اورقیمت فروخت203روپے سے گھٹ کر202.75روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے سے گھٹ کر41روپے اور قیمت فروخت41.40روپے سے گھٹ کر41.30 روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.10روپے سے گھٹ کر42.05روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے سے گھٹ کر42.35روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت23روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی ۔