انقرہ(نیٹ نیوز)ترکی کے کھُلے پانیوں میں روسی پرچم بردار کارگو بحری جہاز ڈوبنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے ۔٭دارفر(اے ایف پی )سوڈان میں 2روز سے جاری جھڑپوں میں 83افراد ہلاک ہوگئے ۔٭بغداد(این این آئی ) ایرانی نژاد محقق آرش عزیزی نے اپنی کتا ب میں لکھا ہے کہ لوگ امید کر رہے تھے حسن نصر اﷲ سلیمانی کا کردار ادا کر سکتا ہے تاہم وہ ایسا نہیں کر سکتا۔٭تیونس سٹی (این این آئی)تیونس کے وزیر اعظم ہشام المشیشی نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو نامزد کیا ہے۔٭ صنعاء (این این آئی )یمنی فوج نے حوثیوں کا بڑا حملہ پسپا کر دیا،29جنگجوہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے ۔٭برلن (این این آئی )برلن میں35فیصد ملازمتیں تارکین وطن کے لیے مختص کرنے کا منصوبہ بنا یا گیا ہے۔٭ ماسکو (این این آئی)روسی بحریہ کے ایک سابق افسر کوجنگی جہاز کے پنکھے چوری کرنے پر تحقیقات کا سامنا ہے ۔٭مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) سینکڑوں شہریوں نے سخت سردی کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔٭برسلز (این این آئی )یورپ کے مختلف ممالک میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔