خرطوم(صباح نیوز) سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 85ہوگئی۔٭دوشنبے (اے ایف پی ) وسطی ایشین تاجکستان اور کرغزستان کے مابین لڑائی والی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں تین تاجک اور ایک کرغیز سرحدی افسر ہلاک ہوگئے ۔٭واشنگٹن(آن لائن) امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔