بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کیساتھ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں ہیں۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) میکسیکو نے 311 بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ آئندہ سال جی 7 سمٹ کا انعقاد صدر ٹرمپ کے فلوریڈا گالف کلب میں ہو گا۔٭ہانگ کا نگ سٹی ( اے ایف پی ) ہانگ کانگ کی قانون ساز اسمبلی میں گز شتہ روز بھی چیف ایگز یکٹو کیری لیم کی آمد پر شدید ہنگامہ آ رائی ہو ئی ، گارڈز نے احتجاج کرنے والوں کو باہر نکال دیا ۔٭ کابل ( نیٹ نیوز ) فغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان مقرر کردہ تاریخ پر نہیں ہو سکے گا۔٭ تہران (آن لائن) ایران نے ملکی ساختہ جدید تربیتی طیاروں کی نمائش کردی۔٭ابوظہبی ( نیٹ نیوز ) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنیوالا بھارتی نوجوان افصل چمبن لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا ۔٭بیجنگ( آن لائن ) چین کے شہر ووہان میں ساتویں ملٹری ورلڈ گیمز کا آغازہو گیا۔