لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبے میں گورنر ر اج لگانا آئینی طور پر بہت مشکل ہے ۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ صوبائی حکومتیں وسائل کو ضلعی حکومتوں کو نہیں دے رہی ہیں سندھ این ایف سی پر بہت بولتا ہے لیکن صوبائی ایوارڈ پر بات نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نیب کی انکوائری باضابطہ طورپر نہیں ہوئی، علیم خان، بابراعوان اور سبطین خان کا کیس باضابطہ طورپر ہوا اورانہوں نے استعفیٰ دیا ۔مریم نواز اورفضل الرحمان ہیں جو چاہتے ہیں کہ تحریک چلائی جائے باقی لوگ دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔۔ مراد علی شاہ نے 14 کھرب روپے خرچ کئے ہیں ا ن کے بارے میں بھی علم ہوناچاہئے کہ یہ پیسہ کہاں گیا ہے ۔ وزیر سائنس نے کہاکہ چین اور سعودی عرب سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں ۔تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر اپنی غلطی کا اعتراف کرکے ٹھیک کیا۔ سعودی عرب ہمارا تاریخی دوست ہے ۔ میر ا خیال ہے کہ آرمی چیف کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا ۔پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے ہمیں جاندار سفارت کاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے شہبازشریف کے بارے میں تحفظات ٹھیک ہیں ۔مریم نواز نے اپنی پارٹی قیادت کو بتا دیا کہ باہر نکلیں گھر بیٹھنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔شہبازشریف بالکل کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے بھی ایسا ہی کیا ۔