لاہور (اپنے خبر نگار سے ) روزنامہ 92 نیوز میں پی ایم اے کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبر کے بارے میں پنجاب آنفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے پی ایم اے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے 19 ڈی ایچ کیو اور 14 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں نصب آلات دسمبر 2017 سے مؤثر کام کر رہے ہیں جنکی کارکردگی کے حوالے سے معلومات عوام الناس پورٹل : tajzia.punjab.gov.pk پر کسی بھی وقت حاصل کر سکتے ہیں - ترجمان نے مزید کہا کہ ابتک تقریباً 90 لاکھ مریضوں کا اس سسٹم میں روزانہ کی بنیاد پر اندراج کیا جا چکا ہے - جبکہ محکمۂ صحت کے 60 منصوبوں پر کوئی لاگت وصول نہیں کی گئی۔ ترجمان نے پی ایم اے کے عہدیداروں کو تفصیلی بریفنگ دینے کی دعوت بھی دی ہے ۔