کراچی ( کامرس رپورٹر )عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر سستا ہو کر1278ڈالر فی اونس ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا800 سستا ہو کر71300روپے اور دس گرام سونا686روپے سستا ہو کر61128روپے کا ہو گیا ۔