نیویارک(این این آئی)کثیر الاشاعت امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان، شام اور عراق میں ایرانی سفیر دراصل پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔٭ میسور (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست کرناٹک کے سابق وزیر تنویر سیت پر شادی کی تقریب میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا،جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٭ویٹی کن(اے ایف پی) پوپ فرانسس ایشیا کے دورہ پر روانہ، جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹمی حملے کی یادگاروں کا دورہ بھی کرینگے ۔٭ماسکو (اے ایف پی) روس نے گزشتہ سال قبضے میں لئے گئے یوکرائن کے تین بحری جہاز واپس کر دئیے ، فرانس نے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے ۔٭واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اگرعراقی عہدیدارمظاہروں کو روکنے میں ملوث پائے گئے توامر یکہ ان پرپابندیاں عائد کر یگا ۔٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن پر وار کرتے ہوئے انہیں پاگل کتے سے تشبیہ دے دی۔٭ریاض(این این آئی) سعود یہ میں طا لبعلم نے جھگڑے کے دوران چاقو کے وار کرکے ساتھی کو قتل کردیا۔٭ ابوجا(صباح نیوز)نائیجیریا میں شدید بارشوں کے کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 40 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ۔٭نکوشیا(این این آئی)قبرص کی پولیس نے ایک اسرائیلی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ جاسوسی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔٭نیویارک(این این آئی)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برلن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی افواج کے ساتھ جاری تعاون ختم کر دے ۔٭دبئی (نیٹ نیوز)امارات ایئر لائن نے ایئربس 350 ماڈل کے 50 نئے طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے