نیویارک(این این آئی)وائجر ٹو نامی خلائی جہاز جسے 1977 میں خلا میں روانہ کیا گیا تھا نظام شمسی کی حد سے باہر نکل گیاہے ۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق اس بات کا انکشاف واشنگٹن میں امریکن جیوفیزیکل یونین (اے جی یو) کی کانفرنس میں کیا گیا ۔مشن پر مقرر چیف سائنسداں پروفیسر ایڈورڈ سٹون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وائجر ٹو نظام شمسی کے دائرے سے پانچ نومبر 2018 کو نکل گیا۔اس دن سورج سے نکلنے والی شعاع کے ذرات جس کا خلائی جہاز وائجر ٹو سراغ رکھتا تھا اچانک ماند پڑ گئے۔ ق جس کا مطلب یہ تھا کہ وہ ہیلیو پاز عبور کر چکا ہے ۔یہ خلائی جہاز ابھی زمین سے 18 ارب کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ تقریبا 54 ہزار کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ رہا ہے ۔