اسلام آباد( آن لائن )سٹیٹ بنک آف پاکستان نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 10 بنکوں کو 19کروڑ 26 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا دستاویزات کے مطابق بینکوں پر جرمانے اسٹیٹ بنک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 19 کروڑ 26 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا ہے یہ جرمانہ مرکزی بینک نے نومبر کے کے مہنے میں کیے ، دستاویزات کے مطابق بننکس کسٹم ڈیوجیلنس اور صارفین کی معلومات کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر مرکزی بینک نے جولائی 2019 سے بینکوں پر عائد جرمانے کی تفصیلات شائع کرنا شروع کی ہیں جولائی سے نومبر تک مجموعی طور پر 1ارب 30 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے ۔