کراچی ( کلچرل رپورٹر) 2 روزہ پہلا لیاری لٹریچر فیسٹیول آ ج سے بے نظیر بھٹوشہید یونیورسٹی لیاری کراچی میں شروع ہوگا ۔اس فیسٹیول میں کراچی و سندھ سمیت ملک بھر سے 3 ہزار سے زائد لوگ شرکت کریں گے ۔اس موقع پر مقررین مختلف سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جب کہ فنکار اپنے خاص مقامی فنوں کا منفرد طریقے سے مظاہرہ بھی کریں گے ۔