Common frontend top

وزیراعظم ہائوس، آفس کے اخراجات میں 3 سال میں108 کروڑ کی بچت

پیر 14 جون 2021ء





اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم آفس کے اخراجات میں تین سالوں کے دوران 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم آفس اور ہائوس کے اخراجات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے تین سال میں اپنے فنڈز میں سے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں کیا،وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال 28 فیصد کمی کی گئی، دوسرے سال 21 فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آفس کیلئے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518 ملین روپے کی بچت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق سربراہان نے وزیراعظم آفس کے صوابدیدی فنڈز کو پانی کی طرح بہایا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، عیاشیوں کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور غیر ملکی دوروں کے نام پر قومی خزانہ لوٹنے کی روایت ہمیشہ کیلئے ختم کر دی گئی ہے ۔

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں