میگزین رپورٹ

ہرگزرتا لمحہ کتنی تبدیلیاں دے کر چلا جاتا ہے۔یہ تبدیلیاں نئے رنگ لاتی ہیںاور جدت کا سامان پیدا کرتی ہیں، کرکٹ کو ہی لے لیں، ابتدا میںٹیسٹ کرکٹ سے جنم لینے والے اس کھیل کے میچ کا وقت مقرر نہیں ہوتا ہے، جب تک ٹیمیں دو اننگز کھیل کر ہار جیت کا تعین نہیں کرتی تھیں، میچ جاری رہتا، پھر اس ٹیسٹ میچ کو پانچ دن تک محدود کر دیا گیا۔ ون ڈے کرکٹ کا دور آیا تو سٹیڈیم شائقین سے بھرنے لگے ،اس کے دو دہائیوں کے بعد مختصر دورانیے کی ٹی20- متعارف ہوئی اور اب تو ٹی- ٹین کرکٹ بھی کھیلی جا رہی ہے۔ پہلے کرکٹرز کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہوا کرتا تھا، لیکن اب یہ کھیل پیسہ کمانے کا بہترین ذریعہ بن چکا ہے۔ آئیے آپ کو 2019 میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کرکٹرز سے ملواتے ہیں۔ کرکٹرز یہ کمائی ڈومیسٹک، فرنچائز اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر تے ہیں۔ اس میں کمرشلزکے معاوضے، میچ فیس اور انعامی رقومات شامل کی گئی ہیں۔ دیگر ذرائع سے ملنے والی آمدنی الگ ہو تی ہے۔

 

ویرات کوہلی

کل آمدنی۔ 24ملین ڈالر

 یعنی 162.87 کروڑ روپے

ٹیمیں۔ بھارتی ٹیم اور رائل چیلنجرز بنگلور

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی ہیں اور 2019ء میںان کی کمائی کا تخمیہ 24 ملین ڈالر ہے۔ اونچی کمائی کرنے والے کوہلی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس کے ٹویٹر فالورز کی تعداد 25 ملین سے زیادہ ہے۔ ویرات کوہلی نے بھارتی بورڈ سے A+ کیٹگری میں سنٹرل کنٹریکٹ سائن کیا ہے جس میں انہیں اس برس ایک ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا۔ جبکہ اس برس آئی پی ایل نے پیپسی کولا، پوما، آدی، ٹیسوٹ، اوبر، اوکلے، بربالائف، کولیگٹ پامولائیو اور نیوایرا جیسی کمپنیوں سے بھی ملین ڈالر کمائے۔

 

ایم ایس دھونی

کل آمدنی۔ 21.7 ملین ڈالر 

یعنی 147.26 کروڑ روپے

ٹیم۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اور چنائی سپر کنگز

زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں دوسرا نام بھی بھارتی کھلاڑی ایم ایس دھونی کا ہے۔ اس فہرست میں تیسرا نام کرس گیل کا ہے اور دھونی نے 2019 میں کرس گیل کی آمدنی سے 3 گنا زیادہ کمایا ہے ،اس سے قبل2014 میں فوربس کی جاری کردہ ایسی ہی ایک لسٹ میں ان کا نام پہلے 25 اتھیلٹس میں شامل تھا، جنہوں نے اندھا دھند دولت کمائی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انہیں A کیٹگری فہرست میں سنٹرل کنٹریکٹ دیا اور ان کا معاوضہ 5 کروڑ طے پایا تھا۔ چنائی سپر کنگز انہیں 15 کروڑ تنخواہ دے رہی ہے۔ کمرشلز کی کمائی میں انہوں نے پیپسی کولا، ری بوک، ایکسائیڈ، کی ری ایس، جی ای ہونے، باربر لاوا اور ڈریم 11 سے کروڑوں روپے کمائے ہیں۔

 

کرس گیل

کل آمدنی۔ 7.15 ملین ڈالر

 یعنی 50.89 کروڑ روپے

ٹیم۔ ویسٹ انڈین ٹیم، ملتان سلطان،

 کنگز الیون پنجاب

بندہ سوچتا ہے کہ گیل کی کمائی کو دیکھا جائے کہ اس کی کارکردگی کو، واہ دونوں میدانوں میں اس نے بہت کمایا ہے۔ 2019 میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کرکٹرز کی فہرست میںان کا تیسرا نمبر ہے اور ان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ٹی20- کرکٹ ہے۔ جہاں انہوں نے دس ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔ آئی پی ایل کے کنگز الیون پنجاب کی ٹیم انہیں 2 کروڑ تنخواہ دیتی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کی ملتان سلطان بھی کروڑوںمیں ہی معاوضہ دے رہی ہے۔ کمرشل میںوہ ایگرانی ہومز، ایٹیچوئیڈ اور بیٹریو جیسی کمپنیوں سے کروڑوں کما رہے ہیں۔

 

 اے بی ڈی ویلئرز 

کل آمدنی۔ 6.4 ملین ڈالر 

 یعنی 43.43 کروڑ روپے

ٹیم۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم، رائل چیلنجرز بنگلور

اے بی ڈی ویلئرز کا ایک سطر میں بہترین تعارف یہ ہے کہ وہ ساؤتھ افریقہ کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ 2019 میں ان کی آمدنی 6.4 ملین رہی۔ انہوں نے 2018 میں آئی پی ایل کھیلنے کے بعد اچانک اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا لیکن وہ لیگ کرکٹ کھیلتے رہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور انہیں 1.6 ملین ڈالر کا معاوضہ ادا کر رہی ہے جبکہ ان کے اپنے ملک کا کرکٹ بورڈ انہیں 0.8 ملین ڈالر دے رہا ہے۔ کمرشلز سے انہوں نے 4 ملین ڈالر کمائے۔ اس برس وہ مسٹر 360، ایم آل ایف، سپر سپورٹ اور ایکاجو کمپنیوں میں کام کرتے رہے ہیں۔

 

 وریندر سہواگ

کل آمدنی۔ 6.1 ملین ڈالر یعنی 41.39 کروڑ روپے

ٹیم۔ ڈائمنڈ الیون

2013 میں بھارتی ٹیم کو گڈ بائے کہنے والے وریندر سہواگ ابھی بھی ایسے کرکٹرز میں شامل ہیں، جو ملین ڈالر کما رہے ہیں۔ انہیں بہترین ہارڈ ہٹر کہا جاتا تھا۔ 2019 میں انہوں نے آئی پی ایل میں ڈائمنڈز الیون کو بطور کوچ 6.1 ملین ڈالر کمائے۔ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ کمرشلز ہیں۔ انہوں نے ایڈی ڈاس، جے کے سیمنٹ، بوسٹ، ہیرو، رائل چیلنج اور رسنا میں کام کیا۔ 2011 میں انہوں نے سہواگ انٹرنیشنل سکول بنایا تھا، جو ان کی آمدنی کا ایک اور ذریعہ ہے۔