پشاور( نیوز رپورٹر) ایف آئی اے کے گریڈ 18میں تعینات 20 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ 19میں ترقی دینے کے فیصلے کے پیش نظر ان کا پانچ سالہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے ، پانچ سالہ اے سی آر ریکارڈ کے مطابق محکمانہ انکوائریوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترقی کے منتظر افسروں کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔واضح رہے ایف آئی اے کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کلیئر قرار دیئے جانے والے افسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے گی۔ بعض افسروں نے پہلے سے ہی محکمانہ کورس بھی مکمل کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 18کے جن ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گریڈ انیس میں ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی دی جا رہی ہیں ان میں محمد احمد ، شاہد حسین ، سمیع الرحمان جامی ، احمد علی ، ملک خضر حیات ، خالد انیس ، سجاد مصطفی باجوہ وغیرہ شامل ہیں ۔