لاہور ( سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز سکور کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے ۔انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں سکور کیے ، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے ، انہوں نے 24 اننگز میں 992 رنز بنائے ۔آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے ، انہوں نے 26 اننگز میں 943 رنز سکور کیے ۔
2019 سے ٹی ٹونٹی میں زیادہ رنز ، بابر نے کو ہلی کو پھر پیچھے چھوڑ دیا
جمعرات 10 جون 2021ء
لاہور ( سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز سکور کر کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابر اعظم نے 2019 سے اب تک کھیلے جانے والے ٹی 20 میچز میں سب سے زیادہ ایک ہزار چار رنز بنائے ۔انہوں نے یہ رنز 26 اننگز میں سکور کیے ، ان کے ایک ہزار چار رنز میں 22ففٹیاں بھی شامل ہیں۔بابر اعظم نے اس عرصے میں کھیلی جانے والی 26 اننگز میں سب سے زیادہ اسکور 122 رنز کیا۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی رہے ، انہوں نے 24 اننگز میں 992 رنز بنائے ۔آئرلینڈ کے پال اسٹرنگ فہرست میں تیسرا نمبر لینے میں کامیاب رہے ، انہوں نے 26 اننگز میں 943 رنز سکور کیے ۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 10 جون 2021ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں