اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون جلیلہ حیدر کا نام رواں سال کی 100 بااثر خواتین میں شامل کر لیا گیا۔ یہ فہرست برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مرتب کی ہے ۔ جلیلہ حیدر انسانی حقوق کی وکیل ہیں اور بالخصوص خواتین کے حقوق کی حفاظت کیلئے متحرک ہیں۔وہ خواتین اور بچوں کیلئے کام کرنیوالی این جی او ’’وی دی ہیومنز‘‘ کی سربرہ بھی ہیں۔ فہرست کے مطابق جلیلہ ہزارہ برادری کی پہلی خاتون وکیل ہیں اور انہوں نے 2018 میں ہزارہ برادری کے تحفظ کیلئے بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔فہرست میں نام آنے پر جلیلہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فہرست میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مجھے فخر ہے ۔