واشنگٹن( آن لائن) امریکہ نے 215شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت واپس کر دئیے ،یہ فوجی 1950سے 1953تک جزیرہ نما کوریا کی لڑائی میں ہلاک ہوئے تھے ۔امریکہ ان فوجیوں کے تابوت واپس کر کے اپنے 30لاپتہ فوجیوں کی باقیات کو حاصل کرے گا۔30امریکی فوجی گاڑیاں شمالی کوریائی فوجیوں کے تابوت لے کر جنوبی کوریا سے شمالی کوریائی سرحدی علاقے میں داخل ہوئیں۔