مکرمی ! آپ کے موقر اخبار کے ذریعے میں کراچی کے ایک بڑے مسئلے کی طرف حکام کی توجہ مبذول کروانا چاہتی ہوں۔کراچی میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ لوگوں کو اپنے دفتر ، بچوں کو اپنے اسکول،کالج اور یونیورسٹی پہنچنے میں دیر ہو جاتی ہے اور بسوں کے مسلسل انجن جلتے رہنے سے دھواں پیدا ہوتا ہے جو فضاء آلودگی میں اضافے کا سبب بنتا ہے جس سے بہت سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور سانس لینے میں دشواری بھی ہوتی ہے ۔سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے بلدیاتی نظام بھی بہت متاثر ہوتا ہے پائپ لائن پھٹ جانے سے سڑکوں پر پانی آجاتا ہے۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے گاڑیاں ٹکرا جاتی ہے جس سے حادثات پیش آتے ہیں۔لہذا میری حکام سے التجا ہے کے سڑکوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دے اور ان مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے۔ ( بسماء یعقوب ملیر ٹاؤن کراچی)