میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے پریشان ہوں ۔ اور بھی بہت ساری پریشانیاں ہیں۔۔۔میں بس ملک سے با ہر جانا چاہتی ہوں۔۔مجھے لگتاہے اس سے میرے مسائل حل ہو جائیں گے۔(ثمن علی،لاہور)

ثمن آپ ایک بات نظر انداز کر رہی ہیں ،کہ باہرجا کر بھی آپ وہی انسان رہیں گی۔۔۔جو آپ ابھی ہیں۔آپ کے اردگرد لوگ شاید بدل جائیں گے،لیکن آپ جس طرح کسی مسئلے سے نبٹتی ہیں اس کا طریقہ تو جا دو سے بدل تو نہیں جا ئے گا۔ملک سے باہر جانے کا مقصد اگر صرف موجود ہ حالات سے فرار ہے تو آپ کو کو ئی فائدہ نہیں ہو نے والا۔پہلے آپ اپنے مسائل کو حل کر یں ۔۔۔اپنا چیزوں کی طرف رویہ تبدیل کریں ۔ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں ،ضرور جائیں مگر مقصد فرار نہ ہو ۔آپ اگر جاتی بھی ہیں تو دوتین مہینوں میں آپ وہاں درپیش آنے والے مسائل سے بھی گھبرا جا ئیں گی اور پھر سے پھنسا ہو ا محسوس کریں گی۔کچھ باتیں ذہن نشین کر لیجئے۔

مسئلے سے فرار اس کا حل نہیں ہو تا ۔۔۔اس سے نبٹنا ضروری ہو تا ہے۔

اپنے مسائل ایک کاغذ پر لکھیں۔۔کاغذ پر دو خانے بنا لیں۔ایک خانے میں ہر مسئلے کے سامنے اپنی خوبیاں لکھیں جو مسئلے کو حل کرنے میں مدد دیں گی۔دوسرے میں یہ طریقہ کہ آپ اس مسئلے سے کیسے نبٹنا چاہتی ہیں۔

اگر اگر آپ کو لگے کہ کسی مسئلے سے نبٹنے کیلئے آپ میں ضرور ی خوبیاں نہیں ہیں تو یہ سوچیں کہ اپنی مہارتوں کو کیسے بڑھا یا جا سکتا ہے؟یا وہ خوبی کیسے پیدا کی جا سکتی ہے؟آپ کو جن لوگوں میں وہ خوبی نظر آتی ہے ان سے بات کریں یا ان کی پیروی کریں۔

اگر آپ باہر نوکری کرنے یا تعلیم کے لئے ،یا اپنی قابلیت میں اضافے کے لئے جانا چاہتی ہیں تو یہ درست سوچ ہے۔۔۔ورنہ ایک فرار کے سوا کچھ نہیں!.

بادام کے تیل اور گلیسرین سے بنی نائٹ کریم 

گھر کے آسان نسخوںسے تیارشدہ یہ نائٹ کریم سردیوں میں بہت مفید ہے کیونکہ یہ جلد کو موئسچیرائزر فراہم کرے گی اور ساتھ ساتھ جلد کو سوکھنے سے بھی بچائے گی اور آپ کی جلد کو ہمیشہ تازہ رکھے گی۔ آپ اس کو گھر پر آسانی سے بنا سکتے ہیں۔ایک پتیلی میں بادام اور کھوپرے کا تیل ڈال کر گرم کرلیجئے جب اچھی طرح گرم ہوجائے تو اس میں عرق گلاب اور گلیسرین شامل کرلیجئے۔ پھر ٹھنڈے ہونے کے بعد اسے چھان لیجئے اور ایک شیشی میں بھر لیجئے۔ اس کو متوزان درجہ حرارت کے مقام پر رکھیئے اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے استعمال کیجئے کچھ دنوں بعد تبدیلی آپ کے چہرے پر عیاں ہوگی۔