کو ئٹہ(لیڈی رپورٹر)کو ئٹہ کی 22سالہ سیما شوکت نے عشق خدا اورعشق رسولؐ ؐ میں صوفیانہ شاعری کی کتا ب معراج من تحریرکر دی ۔مصنفہ نے 92نیوز کو بتا یا کہ ان کی کتاب معراج من میں انسان کی تحقیق جستجو اورز ندگی کے مقصد کو بیاں کرنے کی کو شش کی ہے کم عمرمیں تصوف کو شاعری میں بیاں کرنے وا لی خدا دار صلاحیت کی مالک اس مصنفہ کو بچپن سے ہی تصوف سے لگائوہے سیما کہتی ہیں کہ انسان خاک کا ایک ذرہ ہے جو خاک میں خاک ہو جانا ہے صوفی شاعری محبت کے وہ خوب صورت حروف ہیں،جو صرف ایمان کوتازہ ہی نہیں کرتے ،بلکہ آدمی کوانسان بھی بناتے ہیں صوفی شا عری کے ساتھ یہ مصنفہ اب معراج من کے عنوان سے ناول نگاری بھی کر رہی ہیں۔