فیصل آباد(نیوزرپورٹر)22 اکتوبر کو ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر مکمل شٹر ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا گیاہے ۔ آل پاکستان ورکرز یونین (سی بی اے )یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے وائس چیئرمین شہاب الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابق حکومت کی طرح یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو چلانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی جس کی واضح مثال مشیروزارت وصنعت و پیداوار برائے وزیر اعظم اور سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار کی ہدایت پر یوٹیلٹی سٹور زکارپوریشن پر اشیا کی خریداری پرپابندی لگانا ہے ۔سی بی اے کو دوبار ملاقات کا وقت دینے کے باوجود مشیر صنعت وپیداوار نے ملاقات نہیں کی۔تحریری موقف کا بھی جواب نہیں دیا گیا ، اس لئے احتجاج کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا۔