نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سرکاری محکمے نے رشوت نہ دینے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر بچوں کی عمریں 100سال بڑھادیں۔٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز ) امر یکہ نے عدالتی حکم کے باوجود بوسٹن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایرانی طالب علم کو ملک بدر کردیا۔٭ ریاض ( این این آئی)سعودی شہر د مام میں نوجوان کی ایک وین پر اندھادھند فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 3زخمی ہو گئیں۔٭ بگوٹا (نیٹ نیوز)کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا کی شاہراہوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوگئے ۔٭ قاہرہ (صباح نیوز) قاہرہ کی عدالت نے اٹلی کے سابق سفارتکار کو نوادرات کی بیرون ملک سمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید کی سزا سنا دی ۔٭ واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) ایک سر وے کے مطابق امریکہ کی آ دھی عوام جن اور بھوتو پر یقین رکھتی ہے ۔