اسلام آباد،راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی جانب سے جاسوسی کی ایک اورکوشش ناکام بنادی اور بھارت کا10روز میں تیسراجاسوس کواڈکاپٹر مارگرایا ۔ایک کواڈ کاپٹر 27مئی اور ایک30مئی کو گرایا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روزبھارتی فوج کا جاسوس کواڈکاپٹرایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 500میٹر تک پاکستانی حدودمیں گھس آیاتھا جس پرفوری کارروائی کی گئی۔دشمن کے جاسوس کواڈکاپٹر کوایل اوسی کے خنجرسیکٹرمیں تباہ کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے رواں سال گرایاجانیوالایہ 8واں بھارتی کواڈکاپٹرہے ۔