نیویارک (اے ایف پی) امریکی شہر نیویارک کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔٭سرینگر (رائٹرز) مقبوضہ کشمیر میں علما نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران خطبوں میں خواتین کے حقوق پر زور دیا جائیگا۔٭ عمان (نیٹ نیوز) اردن کی پوری کابینہ نے استعفیٰ دیدیا، وزیراعظم عمر رزاز جلد نئی کابینہ تشکیل دی جائیگی۔٭نیو یارک ( نیٹ نیوز ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک خصوصی اجلاس کل ہو گا جس میں شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب کی صورتحال پر غور کیا جائیگا ۔٭ ریاض (92نیوز رپورٹ )سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے قطر کے زائرین کیلئے نیا ویب لنک شروع کردیا۔٭تل ابیب(این این آئی) اسر ائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کرنے دینگے۔٭ نئی دہلی(نیٹ نیوز) حالیہ تحقیق کے مطابق 1990 کے مقابلے میں 2017 میں شراب نوشی میں 10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بھارت اور چین میں سب سے شراب نوشی ریکارڈ کی گئی۔٭واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے دہشتگردی ،نسل اور حکومت مخالفت کے حوالے سے 850کیس دوبارہ کھول دیئے ۔