کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن رہا ۔مسلسل تیسرے روز (جمعہ) بھی مندی کا تسلسل برقرار رہنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 222.85پوائنٹس سکڑ کر 44706.76 پوائنٹس پرآ گیا ۔اس دوران 61.26فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،جس سے سرمایہ کاروں کو44ارب 92کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں مندی چھائی رہی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 98.70پوائنٹس کمی سے 18726.47اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس174.75پوائنٹس کی کمی سے 30293.87پوائنٹس ہوگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر364کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ادھرانٹر بینک میں 40پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید153.40ر سے بڑھ کر153.80اور قیمت فروخت153.50 سے بڑھ کر153.90روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید153.30 سے بڑھ کر153.80ر اور 70پیسے اضافے سے قیمت فروخت153.60 سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔