Common frontend top

ڈالراوپر، روپیہ نیچے جارہا،پی ٹی آئی لوٹوں اور لٹیروں کا مسافرخانہ ہے: سراج الحق

پیر 24 جون 2019ء





لاہور( سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے ، حکومت نے راتوں رات چینی اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شوگر اور سیمنٹ مافیا کو خوش کیا ،مدینہ کی ریاست کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی سے نجات دینے کے بجائے 1100 سینما گھرتعمیر کرنے کا اعلان کیا، جماعت اسلامی 30 جون کو کراچی کے ملین مارچ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ، جماعت اسلامی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں عوامی مارچ کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی نے ملکی معیشت کو ڈبو دیا،ڈالر روزانہ اوپر اور روپیہ نیچے آرہاہے ،خزانہ بھرنے کیلئے حکومت کو پانامہ کے 436 لوگوں کا احتساب اور نیب کے پاس موجود کرپشن کے 150 میگا سکینڈلز کو کھولنا ہوگا،حکومت نمائشی اقدامات سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکومت چوروں کو راستہ دینے کی پالیسی بنا چکی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے جن جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیئے تھے ،وہی آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ، پی ٹی آئی پارٹی نہیں بلکہ لوٹوں اور لٹیروں کا مسافرخانہ ، مجھے حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی کا پورا یقین ہے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں










اہم خبریں