ویٹی کن (اے ایف پی) پوپ فرانسس نے کہا ہے مہاجرین سے مسیحیت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) ٹرمپ انتظامیہ چین کی مزید 89کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔٭بغداد(اے ایف پی) عراق کی انسداد دہشتگردی فورس نے بغداد ایئرپورٹ پر داعش کے انتظامی سربراہ ابو نبا کو گرفتار کر لیا۔٭صنعا( اے ایف پی) یمنی حوثیوں باغیوں نے سعودیہ عرب میں آئل تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔٭ بیروت (این این آئی)لبنان میں کورونا کے دوران کرفیو میں جعلی میڈیا پاسز دکھانے والے 200 افراد گرفتار کرلئے گئے ۔٭تل ابیب(اے ایف پی)اسرائیل نے سوڈان سے تعلقات معمول پر آنے کے بعد پہلا وفد بھیج دیا۔٭ بغداد(این این آئی )عراق کے ایک باوثوق ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس ملیشیا کے سربراہ اسماعیل قاآنی گزشتہ منگل سے بغداد میں موجود ہیں۔٭برسلز (این این آئی ) یورپی یونین کے وزرا دفاع کے ایک ورچوئل اور خفیہ اجلاس کے دوران ایک وزیر کا خفیہ کوڈ چوری کرنے کے بعد کانفرنس میں شامل صحافی نے عہدیداروں کے لیے نئی مشکل کھڑی کردی۔٭انقرہ(نیٹ نیوز) ترکی نے جرمن فوجیوں کو لیبیا جانے والے مال بردار بحری جہاز کی تلاشی سے روک دیا۔٭ لندن(نیٹ نیوز) برطانوی شخص نے چار سال تک کے بچوں کے خلاف 100 سے زائد جنسی جرائم کا اعتراف کرلیا ،ولسن کو 12 جنوری کو سزا سنائی جائے گی۔٭بیجنگ(نیٹ نیوز)تائیوان میں امریکی بحریہ کے ایک ایڈمرل کے دورے پر چین نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔٭نئی دہلی(این این آئی) دہلی پولیس نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طلباء رہنما عمر خالد اور طالب علم شرجیل امام کے خلاف ایک من گھڑت مقدمے میں چارج شیٹ دائرکی ہے ۔ ٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودیہ میں نصاب کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے نظرثانی کی ، فاصلاتی تعلیم کے لیے الیکٹرانک انفراسٹرکچر تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔٭ لندن(این این آئی)برطانیہ کے شمالی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے دس برس کے سخت ترین موسم سرما کی پیش گوئی کردی ۔