تل ابیب (اے ایف پی) ہنڈراس نے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیا۔٭فلوریڈا(نیٹ نیوز) امریکی شہر میامی میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور تقریباً 100 افراد ملبے تلے دب گئے ، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔٭نئی دہلی(اے ایف پی) بھارتی پولیس نے رواں برس کے شروع میں اسرائیلی سفارتخانے پر بم حملہ کرنیوالے 4افراد کو گرفتار کر لیا۔ ٭لندن (این این آئی)برطانیہ میں میڈیا قواعد و ضوابط میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا گیا۔٭ریاض (این این آئی )شامی آبزرویٹری نے انکشاف کیا ہے کہ شام میں ایران کی نگرانی میں راکٹ لانچرتیار ہو رہے ہیں۔٭سرینگر (این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ٭ برلن (این این آئی)جرمنی اور امریکہ نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٭ برسلز(این این آئی) یورپی سفارت کاروں نے کہاہے کہ یورپی کمیشن شامی مہاجرین کی میزبانی میں ترکی کی مدد کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالر کی اضافی رقم دینے کی تجویز پیش کرے گا۔نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فورسز نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے چینی شہری کو گرفتارکرلیا۔٭ واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے یمن میں القاعدہ کے رہ نما خالد باطرفی کی گرفتاری کیلئے 50 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے چار مزید ڈرونز کو مارگرایا ہے ۔٭ ریاض(این این آئی) سعودی عرب دفاعی صنعت میں امریکہ کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے ۔٭واشنگٹن (این این آئی)امریکی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی خامنہ ای کے جانشین بن سکتے ہیں۔٭ اوٹاوا (نیٹ نیوز) کینیڈین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینئر ایرانی حکام نے یوکرینی طیارہ گرانے کا فیصلہ کیا۔٭ الجزائر(نیٹ نیوز) شمالی افریقا کے ملک الجزائر کے وزیراعظم عبد العزیز جراد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔٭ تہران(این این آئی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی 60 فیصد تک بڑھا دی ۔ ٭ٹوکیو (آن لائن) جاپان میں ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے تجویز پیش کی گئی ہے ۔٭منیلا (این این آئی)فلپائن کے سابق صدر بینیگنو ایکیونو طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔٭ لندن(این این آئی)برطانیہ کی ڈرون طیارے بنانیوالی ایک کمپنی کے ماہرین نے مسلسل 20 ماہ پرواز کی صلاحیت والے ڈرون طیارے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میںبدمست ہاتھی نے 16 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا۔