کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 29 ہزار اور30ہزار پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں423ار ب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہواجس سے سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔اسٹاک ماہرین کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی دوران پر مارکیٹ میں9فیصد ریکوری آئی جو اپریل2009کے بعد کسی بھی ہفتے میں سب سے بڑی تیزی ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے روپے کی قدر میں مزید کمی کے خدشات دور کئے جانے ،جولائی میں ملک کا تجارتی خسارہ73فیصد کم ہونے کے اعداد و شمار سامنے آنے ر ایس ای سی پی کی جانب سے ریگولیشن میں ممکنہ طور پر نرمی کی توقعات اور حصص کی نچلی سطح پر نئی سرمایہ کاری کی بدولت کاروبار کے پہلے دن سے 4دن تک اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس3119.82پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے آخری دن بھاری کی جانب انسداد منی لانڈرنگ کیلئے خدمات سر انجام دینے والے ایشیاء پیسفک گروپ میں پاکستان کو ڈا?ن گریڈ کرنے کی افواہوں نے تیزی ک تسلسل کو مندی میں تبدیل کر دیا تھا جس کی وجہ سے صرف ایک دن میں انڈیکس 534.43 پوائنٹس لوز کر گیا۔تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے گذشتہ ہفتے کے ایس ای 100انڈیکس میں 2585.39پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیااور انڈیکس 28764.63پوائنٹس سے بڑھ کر 31350.02 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 1441.18پوائنٹس کے اضافے سے 13406.78 پوائنٹس سے بڑھ کر 14847.96پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21397.34 پوائنٹس سے بڑھ کر 22940.49پوائنٹس پر جا پہنچا۔ کاروباری تیز ی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران 4 کھرب 23 ارب 50 کروڑ 69 ہزار 78 لاکھ 767 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 59 کھرب 16ارب 48کرو ڑ 83لاکھ 34 ہزار 672 روپے سے بڑھ کر63 کھرب 39 ارب 99 کروڑ 53 لاکھ 13 ہزار439روپے ہو گیا۔گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 32100.31 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس ایک موقع پر 28673.88پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 7ارب روپے مالیت کے 26کروڑ10لاکھ91ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے 10 کروڑ 25 لاکھ 15 ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔