قاہرہ(اے ایف پی ) مصر میں جیل توڑنے کے واقعہ میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 7ہو گئی۔ ٭ واشنگٹن (اے ایف پی)افغانستا ن کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ وہ افغان تنازعہ کے حل کیلئے ایران کیساتھ مذاکرات کو خو ش آمدید کہیں گے ۔ ٭واشنگٹن (اے ایف پی ) امریکہ نے عراق کو ایران سے درآمد کردہ بجلی کے واجبات ادا کرنے کے لیے مزید 60 دن کی مہلت دے دی۔ ٭بیروت (اے ایف پی ) لبنان کے صدر میشل عون نے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ پچھلے ماہ ہولناک دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی تعمیر نو میں مدد کریں۔ ٭ کنشاسا(اے ایف پی ) کانگو میں دہشتگردوں کے حملے میں 5افراد ہلاک ،کئی زخمی ہو گئے ۔ ٭ پیرس (اے ایف پی )کشمیری فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرا نے عالمی پیٹر مکلر ایوارڈ وصول کر لیا۔ ٭ساہل ( نیٹ نیوز) مالی میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 فوجی ہلاک، 4 زخمی ہوگئے۔٭ماسکو(شاہد گھمن سے ) جواد ظریف نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے روس سے قریبی رابطہ ہے۔٭قندھار ( 92 نیوزرپورٹ) افغانستان کے قدامت پسند صوبہ قندھار میں پہلی بار خواتین کیلئے مخصوص فٹنس سنٹر کھل گیا۔٭برلن (این این آئی) جرمنی میں پولیس نے کورونا وائرس کے پھلائوکا سبب بننے والے ذبح خانوں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں ۔٭ واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں نسلی تعصب کیخلاف احتجاج میں فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔٭ نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں امریکی مندوبہ کیلی کرافٹ نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو اسلحہ دینے والے ملک پر پابندی لگائینگے۔٭منسک (آن لائن)بیلاروس میں پھر مظاہرے ، یورپی یونین نے لوکاشینکو کو صدر ماننے سے انکارکردیا۔٭قاہرہ (این این آئی)مصر سے 2500 سال قدیم ممی کے مزید 13 تابوت برآمدہوگئے۔٭ڈھاکہ ( آن لائن ) بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانہ اتوار 27 ستمبر سے ویزے کے لیے کارروائی شروع کرے گا۔ ٭سئیول( آن لائن ) جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ماہی گیری کے ادارے کے اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا۔واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر دفاع مارک اَیسپر نے کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں مدد کرینگے۔٭ابوجا (صباح نیوز)نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکہ سے9 بچوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے۔٭ماسکو (این این آئی)روسی جنگی طیاروں نے 20 ہزار کلومیٹر کی طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔٭نئی دہلی( آن لائن ) دہلی فسادات کی شارج شیٹ میں سلمان خورشید کا نام شامل کرلیاگیا۔٭وکٹوریا( نیٹ نیوز) ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز رہنما آ وونگ کی گرفتاری اور چند گھنٹوں بعد رہائی ہوگئی۔٭ریاض( آن لائن )سعودیہ میں غیرقانونی طور پر موبائل سم فروخت کرنے پر 2 بنگلہ دیشی گرفتار کرلئے گئے۔٭ واشنگٹن(کے پی آئی)ڈاکٹرغلام نبی فائی نے کہا کہ اردوان کے کشمیر سے متعلق الفاظ متاثر کن ہیں۔٭ مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول پر دھاوئوں اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی گئی ۔