ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب اور امریکہ کی بحری افواج کے درمیان عسکری مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔گذشتہ عرصے میں ان مشقوں کے ضمن میں متعدد مشترکہ تربیت کے ادوار منعقد ہوئے ۔٭انقرہ (این این آئی)ترک صدر اردوان کی طرف سے 10 سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کے بعد متعلقہ ممالک میں ردعمل کے بارے میں مشورے جاری ہیں۔٭ابوجا(این این آئی)نائیجیریا میں جیل سے فرار 800قیدیوں میں سے 250 دوبارہ گرفتار کرلئے گئے ۔٭استنبول (صباح نیوز) ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے 15 جاسوس گرفتار کر کے افراتفری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔٭سری نگر(صباح نیوز) غیر ملکی اخبار کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ امیت شاہ کا دورہ کشمیر کے حوالے سے حکمت عملی پر نظر ثانی کو تحریک دے سکتا ہے ۔٭بگوٹا( آن لائن)کولمبیا میں ملکی سکیورٹی فورسز نے منشیات کا کاروبار کرنے والے ایک طاقت ور جرائم پیشہ گروہ کے سربراہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس مافیا باس کا نام ڈائرو انٹونیو اْوساگا ہے ۔