تل ابیب(نیٹ نیوز)اسرائیل نے بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والی استانی آسٹریلیا کے حوالے کردی۔٭ واشنگٹن(این این آئی) ویب سائٹ یوٹیوب نے بھی یمنی حوثیوں کے 7 چینل بند کردئیے ۔٭واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ کی مدد کریں گے ۔٭تل ابیب(نیٹ نیوز) فیس بک نے کورونا ویکسین سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔٭ ریاض (این این آئی )سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے بھارتی صدر کو نام نہاد یوم جمہوریہ پر خصوصی پیغام ارسال کیا ہے ۔٭جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا نے ایران ،پاناما کے تیل بردار جہاز پکڑ لئے ۔٭برسلز (این این آئی) یورپی وزرائے خارجہ اجلاس کے اجلاس میں ایران، ترکی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔٭ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں گورنرسٹیٹ بنک تبدیل جبکہ بلدیات کی وزارت مکانات میں ضم کردی گئی۔٭صنعائ(این این آئی)عالمی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے ہٹائے ۔٭سرینگر(این این آئی) شوپیاں مقابلہ میںبھارتی کیپٹن کی جانب سے ثبوت ضائع کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔٭لسبن(این این آئی) پرتگال میں قدامت پسند رہنما مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے ۔٭ بیجنگ (این این آئی) نئی غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین نے نمبر ون امریکہ کو پچھاڑ دیا۔٭ممبئی(نیٹ نیوز) ممبئی ہائیکورٹ نے ایک فیصلے میں کہا ہے لباس پر لڑکی کے اعضا کو چھونا ہراسانی نہیں ہے ، فیصلے پرملاجلا ردعمل آ رہا ہے ۔٭برازیلیا (اے ایف پی) برازیل میں بس کھائی میں جا گری، 19 مسافر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی حکومت نے یوم جمہوریہ پر جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے ، مولانا کلب صدق سمیت متعدد شخصیات کیلئے پدم ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔٭سیول (اے ایف پی) شمالی کوریا کے کویت میں سابق سفیر منحرف ہو کر جنوبی کوریا فرار ہو گئے ۔٭بنگوئی (اے ایف پی) وسطی جمہوری افریقہ میں سکیورٹی فورسز نے جھڑپ میں 44 باغی شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔