طرابلس(نیٹ نیوز)لیبیا میں حکومت اور حریف جنگی سردرا خلیفہ حفتر کے درمیان امن بات چیت ناکام ہوگئی۔٭ریاض (این این آئی)سعودی وزارت سیاحت نے سیاحتی سرگرمیوں کو برق رفتارسے آگے بڑھانے کیلئے آن لائن سروسز کے نئے پیکج کی منظوری دیدی۔٭برسلز ( آن لائن) یورپی یونین نے ملازمین اور سفارتکاروں کو واٹس ایپ کی جگہ سگنل ایپ استعمال کرنے کا حکم دیدیا۔٭انقرہ (نیٹ نیوز)ترک صدرطیب اردوان آذربائیجان اعلیٰ سطحی حکمت عملی تعاون کونسل کے 8 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے باکو پہنچ گئے ہیں۔٭ریاض(نیٹ نیوز) سعودی ارامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب پر "کرونا" وائرس کے اثرات مختصر مدت کیلئے ہونگے ۔٭ماسکو( آن لائن) سوویت یونین کے آخری مارشل دیمیتری یازوف 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔٭ غزہ (صباح نیوز)قطر نے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ 20 ہزار خاندانوں میں فی کنبہ100 ڈالرکی امداد تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔٭برسلز(صباح نیوز)جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس (آج) بدھ کو ویانا میں ہوگا ۔٭انقرہ (این این آئی)ترک صدرنے تصدیق کی ہے کہ لیبیا میں2 ترک فوجی مارے گئے ہیں۔٭صنعاء (این این آئی)خالد باطرفی کی تعیناتی کے بعد القاعدہ قیادت میں پھوٹ پڑ گئی،یمنی میڈیا۔٭ فرینکفرٹ( آن لائن )وسطی جرمنی میں ایک تیز رفتار کار شادی کی ایک تقریب کے دوران اجتماع میں جا گسی ،جس کے نتیجے میں 25افرادزخمی ہوگئے ۔٭شنگھائی (نیٹ نیوز)چین میں ایک سویڈش پبلشر گوئی مِن ہائی کو دس برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔٭لیما (صباح نیوز)جنوبی امریکی ملک پیرو کے شمالی شہر سان تیاگو ڈی کائو میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔٭ریاض(این این آئی) سعودی عرب میں شہری دفاع کی ٹیمیں مملکت کے جنوب مغرب میں واقع ضلع الدائر میں لگی آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئیں۔٭جکارتا( آن لائن ) انڈونیشیاکے دارالحکومت میں شدیدبارشوں کے بعدمنگل کوجکارتاکے درجنوں نواحی علاقوں میں سیلاب آگیا۔غزہ(صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے ۔٭ مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن،نیٹ نیوز ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید یہودی آباد کاری کا اعلان کیا ہے ۔