سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو ایکسیڈنٹ فری سٹی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال 6لاکھ 29ہزار 888موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال 35ہزار افراد ایکسیڈنٹ میں جاں بحق جبکہ 50ہزار زندگی بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں وطن عزیز میں ہر پانچ منٹ میں ایک حادثہ ہوتا ہے۔عالمی ماہرین پاکستان میں حادثات کی شرح میں اضافہ کی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی غیر محتاط ڈرائیونگ اور سڑکوں کی ابتر صورتحال بتاتے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا کر قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے جب بھی ہفتہ ٹریفک مناتے ہوئے ہیلمٹ سمیت ٹریفک قوانین کی پابندی کی مہم شروع کی جاتی ہے ہر بار سڑکوں پر ٹریفک اہلکار کم عمر بچوں بالخصوص طلباء کے چالان کاٹ کر اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں، مہم ختم ہونے کے بعد معاملات پھر حسب سابق معمول پر آ جاتے ہیں، اس سے مفر نہیں کہ ٹریفک پولیس کی سختی سے کم از کم مال روڈ پر شہری بغیر ہیلمٹ سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں بہتر ہو گا سی ٹی او صرف ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے چالان کے ساتھ باقی ٹریفک قوانین کی شہر بھر میں خاص طور پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ پابندی یقینی بنائیں تاکہ شہری محفوظ اور ٹریفک پولیس کی عوام میں تکریم قائم رہے۔
ہیلمٹ کی پابندی کے ذریعے حادثات میں کمی کا دعویٰ
جمعه 26 مئی 2023ء

آج کے کالم
یہ کالم روزنامہ ٩٢نیوز میں جمعه 26 مئی 2023ء کو شایع کیا گیا

آج کا اخبار
-
بدھ 19 اپریل 2023ء
-
بدھ 19 اپریل 2023ء
-
بدھ 19 اپریل 2023ء
-
بدھ 19 اپریل 2023ء
-
بدھ 19 اپریل 2023ء
اہم خبریں