اجزاء: 

چاول : ایک کلو گھی : ڈیڑھ کلو

پنیر : ایک پائو لونگ : ایک چھٹانک

الائچی : ایک چھٹانک زغفران : دو ماشہ

پیاز : آدھ پائو ادرک : 2چھٹانک

میدہ : 3تولہ نمک : 3تولہ

دہی : حسب ضرورت گوشت : ایک کلو

ترکیب:پنیر کے ٹکڑے ۔ میدہ پانی میں گھول کر اسے سخت کرنے کے بعد پنیرکے ٹکڑوں پر لپیٹئے اور تھوڑرے گھی میں بھون کر الگ کردیجئے۔ پھر گوشت کے پارچے تھوڑے گھی میں بھونئے اور الائچی، زغفران اور دہی ملاکر گوشت کے پارچوں پر ملئے۔ اب ان پارچوں کو دیگچی میں رکھ کر ان کے اوپر پنیر کے ٹکڑے اور پیاز کا لچھا، ادرک، لونگیں اور تھوڑا گھی دینے کے بعد ابالے ہوئے چاولوں کی تہہ ان سب چیزوں کے اوپر بچھادیں۔ پھر باقی گھی گرم کیجئے اور اسے چاولوں پر ڈال دیں۔ البتہ اگر یہ محسوس ہوکہ چاول سخت رہ گئے ہیں تو انہیں تھوڑا اور پکا لیجئے اور چاولوں کو دم دیجئے۔