نفسیاتی مسائل

 کلاس میں ہم جماعتوں کے سامنے پریزنٹیشن دیتے ہوئے  ہچکچاہٹ محسوس کرنے والے طلبا و طالبات کیلئے خاص ٹپس

میرا مسئلہ بہت بڑ ا تو نہیں مگر یہ میرے تعلیمی میدان میں رکاوٹ بنتا ہے،میں ایک نارمل انسان ہوں ،نہ بہت شرمیلا نہ ہی بہت زیادہ بول چال کرنے والا۔مگر جب بھی میں یونیورسٹی پریزینٹیشن دینے جا تا ہوں۔جانے مجھے کیا ہو جا تا ہے۔لگتا ہے ایک لفظ بھی نہیں بو ل پائو ں گا۔ہاتھ پائوں کانپنے لگتے ہیں۔کچھ یاد نہیں رہتا۔اس وجہ سے میرے مارکس بھی کم ہو جاتے ہیں۔معاملہ اور خراب ہو جا تا ہے جب پریزنٹیشن انگریزی میں دینی ہو تی ہے۔اس کا کیا علاج کیا جا سکتا ہے۔(دانش ،راولپنڈی)

پریزنٹیشن میں بہت سے طلبا و طالبا ت کی جان جاتی ہے۔بہت سے اور سٹوڈنٹس نے بھی یہ ہی سوال پو چھا ہے۔ایک طرح سے سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل میں یہ مسئلہ سب سے بڑا ہے۔آپ کو جان کر خوشی ہو گی کہ اس مسئلے پر مشق کر کے قابو پا یا جا سکتا ہے۔کچھ مزید ٹپس بھی آپ کیلئے تحریر کر  رہی ہوں جو امید ہے آپ کیلئے مفید ثابت ہو ں گی۔

متن پر دھیان دیں

ایک چیز جو میں سب سٹوڈنٹس کو سمجھاتی ہوں وہ یہ کہ آپ کو بھی بولنے جارہے ہیں اس پر پوری توجہ دیں۔اور خود سوچیں کہ ٹھیک معلومات،اچھا مواد کسی تک پہنچا کر اس کے علم میں اضافہ کرنا کتنا اچھا کام ہے۔ہم یہ ہی سو چتے رہتے ہیں کہ ہم اچھے لگ رہیں یا نہیں ۔خود کی بجائے اپنے علم کو اپنی توجہ کا مرکز بنا ئیں،پریزنٹیشن دیتے ہوئے انگریزی کا ایک مقولہ یاد رکھیں۔i am here to bless them, not to impress them.یعنی آپ یہاں لوگوں کو کچھ دینے آئے ہیں ،نہ کہ محض انہیں متاثر کرنے۔

بہترین تیاری

پریزنٹیشن دینے سے پہلے تمام مواد کو اچھی طرح سمجھ کر پڑھیں،متعلقہ موضوع کے تمام پہلوبار بار دہرائیں۔ شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر مشق کریں۔چلتے پھرتے پریزنٹیشن کے فقرے دہرائیں۔اس سے آپ کے جسم کو بھی پریزنٹیشن کی تیاری کا موقع ملے گا۔اچھی طرح یاد کریں گے تو لوگوں کے سامنے اچھی طرح بول پائیں گے۔

مواد کو آسان بنا ئیں

آپ نے جو بھی بولنا ہے اسے خود اپنے لئے آسان بنائیں۔آسان اور چھوٹے چھوٹے پیراگراف بنا لیں۔پھر ان پیراگرافز کے ’’علامتی الفاظ‘‘لکھ کر دوران پریزنٹیشن اپنے پا س رکھیںتا کہ الفاظ دیکھ کر کیا بولنا ہے یا د آجائے۔

آغا ز اور اہتمام پر دھیان دیں

پریزنٹیشن کا آغاز کیسے کرنا ہے ،اس سے متعلق چند اچھی سی سطریں بنا کر رکھ لیں اور بار بار ان کو دہرا کر اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔اسی طرح پریزنٹیشن کو اچھے سے ختم کرنا بھی اچھا تاثر دیتا ہے۔آپ کن الفاظ پر ختم کریں گے وہ بھی اپنے پاس لکھ کر رکھیں اور اس کی تیاری کریں۔

خود بھی محظوظ ہوں

اپنی پریزنٹیشن کو بڑا مسئلہ بنا کر اسے خود پر بوجھ نہ بنائیں۔پریزنٹیشن سے خود بھی لطف اٹھا ئیں ۔سوچیں کہ آپ کو اپنے خیالات کے اظہار کا ایک بہترین موقع مل رہا ہے،جسے آپ نے اچھے طریقے سے استعمال کر نا ہے۔یہ ایسے ہی ہے جیسے اپنے کلاس فیلو کے ساتھ کیسی  فلم کے بارے میں اپنی پسند و نا پسند کا آپ اظہار کرتے ہیں۔اپنی پریزنٹیشن میں ہلکے پھلکے مزاح یا موضوع کے متعلق لطیفے شامل کریں گے تو آپ خود بھی بوجھ اترتا محسوس کریں گے اور سامنے والے پر بھی اچھا تاثر پڑے گا۔پریزنٹیشن کے دوران ان لوگوں کی طرف زیادہ دیکھیں جو آپ کو پر سکون محسوس کرنے میں مدد دیں۔

خود کو سامعین کا حصہ سمجھیں

اپنے آپ کو حاضرین کی جگہ رکھ کر سوچیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ اتنی بڑی بات نہیں۔سامنے والا بو ل کے چلا جا تا ہے او ر کچھ منٹ بعد ہی آپ بھول جاتے ہیں ۔یا پھر سارا وقت کسی اور بات کے متعلق سوچ رہے ہوتے ہیں۔آپ کا یہ خوف کہ سب آپ کو دیکھ کر تنقید کر رہے ہیں یا آپ کی بے چینی ان پر واضح ہو جائے گی تو ایسا ہر گز نہیں۔