* سبزیوں اور پھلوں کو ایک کور میں نہ رکھیں خصوصاً سیب اور ہری پتے والی سبزیوں کو ہر گز ایک پیکٹ میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے پھل اور سبزیاں دونوں ہی سڑ جائیں گی۔

* کمسن بچوں میں پہلی بار دانت نکلتے سے قبل مسوڑھے پک جاتے ہیں۔ شہد میں چٹکی بھر نمک ملا کر مسوڑھوں پر مل دیا جائے تو کسی تکلیف کے بغیر دانت نکل آئیں گے۔

 *  دارچینی پیس کر اس کا لیب پیشانی پر لگانے سے سرکا درد چلا جائے گا

 *  نیم گرم پانی میں سرکہ یا عرق لیموں ملا لیں اور کچھ دیر اس پانی میں پیروں کو رکھنے کے بعد اس پانی سے ہی پیر دھولیں، اس سے پیروں سے پسینہ آنے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

 *  دودھ میں زیتون کا تیل ڈال کر پینے سے چہرے پر نکھار آتا ہے۔

 *  خالص شہد میں دودھ کامکسچر بناکر چہرے پر ملیں، جلد صاف ہوجائے گی۔

 *  سرکہ اور پانی سے تر کئے ہوئے کپڑے میں گوشت رکھنے سے کافی دیر تک خراب نہیں ہوگا۔

 *  ڈائننگ ٹیبل کے قریب پودینہ کی چند پتیاں رکھ دیں تو مکھیاں قریب نہیں آئیں گی۔

 *  کھیرا اور تربوز کھانے کے بعد پانی نہ پئیں ورنہ ہیضہ کا خدشہ رہتا ہے۔

 *  مچھلی اور انڈا ایک ساتھ کھانے سے گرمی پیدا ہوتی ہے۔

 *  کھانا کھاتے ہی سوجانے سے بہرے پن کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے